بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر

30 Jun, 2020 | 11:57 PM

Arslan Sheikh

( سعید احمد سعید ) بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے حکومتی اقدامات، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نجی ایئر لائن ایئر بلو کو بین الاقوامی 6 خصوصی پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت دیدی۔

آئی اے اور نجی ائیر لائن ائیربلو نے ہم وطنوں کو وطن پہنچانے کا خصوصی آپریشن جاری کردیا۔ ایئر بلو اپنی 6 خصوصی پروازیں، شارجہ اور ابوظہبی کیلئے آپریٹ کریگی۔ مجموعی طور پر 6 پروازوں کے ذریعے 1 ہزار سے زائد ہم وطنوں کو پاکستان پہنچایا جائے گا۔

ایئر بلو شارجہ اور ابوظہبی سے لاہور، اسلام آباد اور پشاور کیلئے پروازیں آپریٹ کریگی۔ پروازیں یکم جولائی سے 5 جولائی تک کی پروازوں کو اجازت دی گئی ہے۔ سول ایوی ایشن کے شعبہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ایئر بلو کو یکم جولائی تا پانچ جولائی تک پروازوں کی اجازت دیدی گئی ہے۔

ایئر بلو یکم جولائی کو پرواز نمبر پی اے 213 شارجہ سے اسلام آ باد کیلئے آپریٹ کی جائے گی، دوسری پرواز 3 جولائی کو پی اے 213 شارجہ سے اسلام آباد کیلئے آپریٹ ہوگی۔ 3 جولائی کے ایئر بلو کی پروازپی اے 6301 ابوظہبی سے پشاور کیلئے آپریٹ ہوگی، 3 جولائی کوایئر بلو کی پروازپی اے  213 شارجہ سے اسلام آباد کیلئے آپریٹ ہوگی۔

3 جولائی کو ہی پی اے 6301 ابوظہبی سے پشاور کیلئے آپریٹ ہوگی، 4 جولائی کو پرواز پی اے 2301 ابوظہبی سے اسلام آباد کیلئے، 5 جولائی کو پی اے 413 شارجہ سے لاہور کیلئے آپریٹ کی جائے گی۔

نجی ایئر لائن ایئر بلو مسافروں کو وطن پہنچانے کیلئے حکومت کی جانب سے واضح کردہ ایس او پی پر مکمل عمل درآمد کرے گی۔ ائیر بلیو انتظامیہ کے مطابق دوران پرواز سماجی فاصلوں کے تحت انھیں پروازوں میں بٹھایا جائے گا۔ 

مزیدخبریں