کمشنر لاہور کیپٹن (ر) سیف انجم کا تبادلہ

30 Jun, 2020 | 08:45 PM

Arslan Sheikh

( راؤ دلشاد حسین، قیصر کھوکھر ) کمشنر لاہور کیپٹن (ر) سیف انجم کا تبادلہ، ڈی سی دانش افضال کو کمشنر لاہور کا اضافی چارج مل گیا جبکہ سیکرٹری تجارت یوسف نسیم کھوکھر کو سیکرٹری داخلہ تعینات کردیا گیا۔ کمشنر لاہور ڈویثرن و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کیپٹن ریٹائرسیف انجم نے سات ماہ تک فرائض سرانجام دیئے۔

پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21 آفیسر کمشنر لاہور ڈویثرن و ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل کو سیکرٹری ایرگیشن تعینات کردیا گیا جبکہ ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کو کمشنر لاہور کا اضافی چارج تفویض کردیا گیا۔

کیپٹن ریٹائر سیف انجم نے بطور کمشنر لاہورو ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کا چارج 30 نوممبر کو سنبھالا، سیف انجم بطور کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل سات ماہ فرائض سرانجام دئیے۔ سیف انجم بطور ایڈمنسٹریٹر کے دور میں شہر میں ایک بھی میگا ترقیاتی پراجیکٹ شروع نہیں ہوسکا۔

وزیر اعظم پاکستان سے کمشنر لاہور ڈویثرن نے پی پی پی موڈ پر رنگ روڈ سادرن لوپ تھری کے پراجیکٹ کی منظوری لی اور 8 کلو میٹر طویل رنگ روڈ سادرن لوپ تھری پر تقریبا 10 ارب روپے پروجیکٹ کےمعاہدے پر دستخط ہوچکے ہیں جبکہ لاہور رنگ روڈ سادرن لوپ میں 50 کنال کے دو منی جنگل لگانے کی منظوری لی۔ کیپٹن ریٹائرسیف انجم سات ماہ میں سے ساڑھے تین ماہ کورونا وباء سے نمٹنے کے لئے بھاگ دور کی اور قرنطینہ سینٹرز بنوائے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے متعدد افسروں کے تقرر وتبادلے کردیئے۔ سیکرٹری تجارت یوسف نسیم کھوکھر کو سیکرٹری داخلہ مقرر کردیا۔ اسٹیبشمنٹ ڈویژن کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری تجارت یوسف نسیم کھوکھر کو سیکرٹری داخلہ، اسپیشل سیکرٹری کامرس ڈویژن محمد صالح احمد فاروقی کو سیکرٹری تجارت، سیکرٹری پاورعرفان علی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی جبکہ او ایس ڈی عمر رسول کو سیکرٹری پاور ڈویژن تعینات کردیا گیا۔   

مزیدخبریں