حکومت کا احتساب تماشا اب زیادہ دیر نہیں چلے گا، حمزہ شہباز

30 Jun, 2020 | 05:50 PM

Arslan Sheikh

( عمر اسلم ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ایک سال ہوگیا کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی، حکومت کا احتساب تماشا اب زیادہ دیر نہیں چلے گا، اب اگر یہ لوگ گھر نہ گئے تو پاکستانی عوام انہیں گھر بھیج دے گی۔

اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف نے سٹی فورٹی ٹوسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی، آٹا، پٹرول بحران پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی جبکہ کہا گیا کہ یہ مافیا کر رہا ہے اور اگر مافیا نے ہی ایسا کرنا ہے تو انہیں گھر چلے جانا چاہیے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اب حکومت کااحتساب تماشہ زیادہ دیر نہیں چلنا، اگر اب یہ خود گھرنہ گئے توعوام انہیں گھر بھیج دیں گے۔ حمزہ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ان پر کسی قسم کی کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی اور چینی بحران میں نامزد جہانگیرترین راتوں رات بیرون ملک چلے جاتے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر بولے کہ وبا کا دور ہے لیکن حکمرانوں کو سیاسی انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں نے معیشت کو تباہ کردیا ہے جبکہ کوروناوائرس اور ٹڈی دل کی روک تھام حوالے ان حکمرانوں کی کہیں کوئی حکمت عملی دکھائی نہیں دیتی۔

مزیدخبریں