یونیورسٹیز ایکٹ تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ

30 Jun, 2020 | 05:21 PM

Arslan Sheikh

( اکمل سومرو ) پنجاب کی سرکاری یونیورسٹیز کا ایکٹ تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ، گورنر پنجاب نے یونیورسٹیز اساتذہ کو ایکٹ تبدیل نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف پنجاب کے صدر ڈاکٹر ممتاز انور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گورنر پنجاب کیساتھ ہونیوالے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور مذاکرات میں موجود وزیر ہائیر ایجوکیشن نے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ یونیورسٹیز کی خود مختاری کو برقرار رکھنے پر گورنر نے اتفاق کیا ہے اور حکومت پنجاب اسمبلی میں یونیورسٹیز ترمیمی ایکٹ پیش نہیں کرے گی۔

ڈاکٹر ممتاز انور کہتے ہیں کہ گورنر پنجاب اور وزیر ہائیر ایجوکیشن کے ساتھ ہر 3 مہینے بعد اساتذہ کی ملاقاتیں ہوں گی اور یونیورسٹیز کے مسائل مل کر حل ہوں گے۔

فپوآسا نے مذاکرات کامیابی کے بعد حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک منسوخ کر دی اور مذاکرات کو یونیورسٹیز کی بڑی کامیابی قرار دیا۔

مزیدخبریں