(سٹی42)انسان کو زندگی کی دوڑ میں صحت مند اور بیماریوں سے محفوظ رہنے کے ورزش کے ساتھ تروتازہ رہنے کی عادت اپنانی چاہئے،ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نیم گرم پانی سے نہانےپر بہت سی جان لیوا بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صحت مند زندگی کاراز ورزش اور تروتازہ رہنے میں پوشیدہ ہےاس عمل سے مختلف قسم کی مہلک بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے اس حوالے سے ایک معلوماتی تحقیق سامنے آئی جس میں اس بات کی وضاحت کی گئی کہ نیم گرم پانی سے نہانے پر جسمانی بیماریوں سے بچتے ہوئے لمبی زندگی کے ساتھ،دل کے عارضے اور فالج اٹیک کے خطرات سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق ہفتے میں اگر ٹھنڈے پانی کی بجائے نیم گرم پانی سے نہایا جائے تو اس سےدل کی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے، طبی ماہرین کے مطابق اگر آپ لمبی زندگی جیناچاہتے ہیں تو روزانہ کی بنیا د پر نیم گرم پانی سے نہانے کو اپنی عادت بنا لیں۔
ماہرین کا کہناتھا کہ اگر روزانہ کی بنیاد پر نیم گرم پانی سے غسل کیا جائے تو بلڈ پریشر متوازن رہنے کے نتیجے میں دل کی صحت برقرار رہتی ہے اور پرسکون نیند آتی ہے۔ دوسری جانب یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ نیم گرم پانی سے نہانے سے دیرپا کیا نتائج حاصل ہو سکتے ہیں؟
’ دی جاپان پبلک ہیلتھ سینٹر بیسڈ سٹڈی ‘ کی جانب سے 1990ء سے ہزاروں افراد پر اس کا تجربہ کیا گیا،شروع کی جانے والی اس تحقیق میں رضاکاروں کے مرنے تک اُن پر تحقیق جاری رکھی گئی ،2009ء تک 61 ہزار رضا کاروں میں سے30،076 ہزار رضا کاروں کے نتائج کے حاصل کیے گئے، ان سالوں کے دوران 2097 رضاکار دل کے عارضے میں مبتلا ہوئے ، 275 کو دل کے دوپر پڑے جبکہ 53 رضاکاروں کی اچانک موت واقع ہوئی اور 1769 فالج اٹیک سے دو چار ہوئے ۔
تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ جو افراد ہفتے میں ایک یا دو بار کے بجائے روزانہ نیم گرم پانی سے نہا رہے تھے اُن میں 28 فیصد دل کی بیماریاں کم پائی گئی تھیں اور دوسرے رضاکاروں کے مقابلے میں 26 فیصد فالج کے خدشات کم تھے ۔