اندرون ملک فضائی سفر کرنیوالوں کیلئے خوشخبری،کرایوں میں مزید کمی

30 Jun, 2020 | 04:07 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(سعید احمد سعید) کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں اندورنی وبیرونی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھیں، بعدازاں حالات کو مدنطر رکھتے ہوئے ائیر لائنز کی بندش ختم کردی گئی مگر کورونا ایس اوپیز کو ملحوظ رکھا جائےگا،مسافروں کی مشکلات کم کرنے کے لئے نجی ائیر لائن نے کرایوں میں مزید کمی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ائیر بلیو نے اندرون ملک کرایوں میں مزید کمی کر دی، لاہور سے کراچی اور کراچی سے لاہور دو طرفہ کرایہ 15ہزار 890 روپے مقرر کردیا۔ڈالرز اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجودایئربلیو نے اندرون ملک کرایوں میں ریکارڈ کمی کر دی ۔ لاہور سے کراچی بغیر سامان کے یک طرفہ کرایہ 9 ہزار62 روپے اور لاہور سے کراچی سامان کےساتھ یک طرفہ کرایہ10ہزار 550روپےمقررکردیاگیا ہے۔

لاہور سےکراچی بغیر سامان کے دو طرفہ کرایہ 15ہزار 890 روپے اور سامان کیساتھ دو طرفہ کرایہ 18 ہزار 430 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر کمرشل ائیربلیو کے مطابق نیاکرایہ نامہ آج سے ہی نافذالعمل ہو گا۔واضح رہے کہ  پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن ( پی آئی اے) نے کورونا وباء کی وجہ سے آم کی برآمدات پر دباؤ کم کرنے  کے لئے پاکستان سے ایئر کارگو کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔

فیصلہ سی ای او پی آئی اے،  ایئر مارشل ارشد ملک کی سربراہی میں کی گئی میٹنگز میں ہوا، جس میں آل پاکستان پھل اور سبزی برآمد کنندگان، درآمد کنندگان اور تاجران کی تنظیم، اکیادمیہ اور آم کے کاشتکاران کے مشترکہ گروپ موجود تھے۔ ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن ( پی آئی اے) کا کہناتھا کہ پاکستان سے ہر سال تقریبا 10ہزارمیٹرک ٹن اعلی معیار کے آم کی برآمد ائیر کارگو کے ذریعہ ہوتی ہے جس میں سے زیادہ تر یورپ، امریکہ، خلیجی ممالک اور مشرق وسطی کے خطے میں مختلف مقامات میں برآمد کیا جاتا ہے جس سے ملک کو بیش قیمت زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے۔


 

مزیدخبریں