سوشل میڈیاپر سابقہ اہلیہ کو بدنام کرنیوالے سابق ایس ایس پی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

30 Jun, 2020 | 03:30 PM

Azhar Thiraj

شاہین عتیق : محکمہ آبپاشی میں ڈیزل کی خوردبرد سے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے کاکیس،عدالت نےانجیئنر امتیاز اکبر بھٹی سمیت دیگرملزم افسران کی درخواست ضمانتوں پر سماعت آٹھ جولائی تک ملتوی کردی، ایف آئی اے نے ایس ایس پی جنید ارشد کے ریمانڈ میں 10جولائی تک توسیع کردی ۔

پہلے کیس میں سپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت میں انجینئرامتیاز اکبر سمیت آٹھ ملزمان کی درخواست ضمانت پرسماعت تھی۔ عدالت نے اینٹی کرپشن سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کیا تھا جو پیش کردیا گیا۔لیکن فاضل جج کے نہ ہونے کی وجہ سےکارروائی نہ ہو سکی ۔ ملزمان پرالزام ہے کہ انہوں نے دیگر افسران کی ملی بھگت سے ڈیزل کی خریداری کی مد میں بھاری رقم خوردبرد کی ۔عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانتوں پرکارروائی آٹھ جولائی تک ملتوی کر دی ہے ۔


 دوسرے کیس میں ایف آئی اےعدالت نےسوشل میڈیاپر سابق اہلیہ کی تصاویر لگانے کےکیس میں ملوث سابق ایس ایس پی جیند ارشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں  10 جولائی تک توسیع کر دی ۔ایف آئی اے نےسابق ایس ایس پی جنید ارشد کے خلاف سابق اہلیہ کی تصاویرفیس بک پر لگانے کےخلاف چالان پیش کررکھا ہے،مقدمہ جنید ارشد کی سابق اہلیہ کی رپورٹ پر درج کیا گیا،عدالت میں ملزم پرفرد جرم عائد کی جانی تھی مگرقانونی پچیدگی کی وجہ سے فرد جرم عائد نہ ہوسکی،عدالت نےجنید ارشد کو آئندہ سماعت پرطلب کرلیا ہے۔


 تیسرے کیس میں احتساب عدالت کےجج امجد نذیر چودھری نے احد چیمہ کے غیر قانونی اثاثے بنانےکے کیس کی سماعت سات جولائی تک ملتوی کر دی۔ احتساب عدالت میں نیب نے ایل ڈی اے کےسابق ڈی جی احد چیمہ کیخلاف غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس پیش کررکھا ہے۔ریفرنس میں احد چیمہ کیخلاف الزام ہے کہ انہوں نے دوران ِملازمت غیر قانونی طور پرکروڑوں روپے کے اثاثے بنائے ۔عدالت میں دوران سماعت تین گواہ محمد سہیل، ساجد اور حافظ امجد کا بیان قلمبند کیاگیا ۔عدالت نے مزید گواہوں کوآئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ ۔

مزیدخبریں