(سٹی42) معروف گلوکار ہارون راشد نے 47 سالہ لی عمر میں شادی کرلی، شادی کی تقریب میں قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی، شادی کی ویڈیو زسوشل میڈیا پر وائرل کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میوزک انڈسٹری میں اپنی آواز کے جادو سے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنانے والے مشہور گلوکار ہارون نے لاک ڈاؤن میں خاموشی سے شادی کرلی، گلوکار ہارون راشد نے 47 سال کی عمر میں اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کیا، انہوں نےفروا نامی لڑکی سے شادی کی، شادی کی تقریب کا اہتمام گھر میں ہی کیا گیا جس میں قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔ شادی کی تقریب اسلام آباد میں منعقد کی گئی اس موقع پر گلوکار ہارون راشد اور ان کی اہلیہ نے ایک رنگ کا لباس زیب تن کیا۔
View this post on Instagram
ان کی شادی کی ویڈیو زاور تصویریں انسٹاگرام پر بھی شیئر کی گئیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہارون نے اپنی زندگی کے اس بڑے دن سفید کُرتے پاجامے کے اوپر گولڈن ویسٹ کوٹ زیب تن کیا جبکہ دلہن فروا نے گولڈن وائٹ میکسی نما فراک کا انتخاب کیا اور فروا ان کی دلہن نے میک اپ میں بھی سادگی ہی اختیار کی اور صرف پھولوں کی جیولری ہی پہنی۔
View this post on Instagram
شادی کی تصویریں اور ویڈیو سامنے آنے پر مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات اور مبادکباد کے پیغامات دیئے جارہے ہیں.
واضح رہے کہ گلوکار ہارون نے اپنا نیا گانا"ڈھونڈوں گا " ریلیز کیا،جس کو اب تک لاکھوں بار دیکھا جاچکا ہے،گانے کے ریلیز کے بعد ان کا کہناتھا کہ یہ دس سال بعد ریلیز کیا ہے جو کہ انتہائی خوش گوار تجربہ ثابت ہوا ہے،سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک پر گانا اپ لوڈ کرنے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد لاکھوں ویوز آگئے،ان کا کہناتھا کہ مداحوں کی جانب سے گانا پسند کیے جانے پر ان کا شکر گزار ہوں۔
View this post on InstagramFarwa weds Haroon! ???? @haroonworld #ayeshaijazphotography @ayeshaijazblog