ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پلازمہ فروخت کرنیوالے ہوجائیں خبردار، پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

پلازمہ فروخت کرنیوالے ہوجائیں خبردار، پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) پنجاب حکومت نے کورونا کے مریضوں کو پلازمہ فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کارراوئی کا فیصلہ کرلیا۔

سینئر صوبائی وزیر اور چیف سیکرٹری کی زیر صدارت اجلاس

سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان اور چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں کمشنر لاہور ، سی سی پی او لاہور اور متعلقہ افسران نے شر کت کی جبکہ آئی جی ، ڈویژنل کمشنرز، آرپی اوز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اجلاس میں صوبے میں آج رات ختم ہونیوالے سمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد نئی حکمت عملی، ضروری ادویات کی قیمتوں اور سپلائی اور کراچی میں دہشتگردی کے بعد پنجاب میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے علاقوں کو سیل کرنے یا کھولنے کا فیصلہ کر سکیں گے، ڈپٹی کمشنرز اضلاع میں کورونا وائرس کےعلاج میں استعمال ہونیوالی ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے کم از کم چار فارمیسیز نوٹیفائی کریں۔

سیکرٹری صحت نے بتایا کہ صوبے بھر میں ضروری ادویات کی کوئی کمی نہیں جبکہ پلازمہ بیچنے والوں کیخلاف سخت کارراوئی کا فیصلہ کیا گیا۔

پلازمہ کی فروخت شرعاً درست ہے یا نہیں، اہم فتویٰ آگیا

واضح رہےکہ کچھ روز قبل  پاکستان علماء کونسل اور دارالافتاء پاکستان نے کورونا وائرس سے صحت مند ہونے والے افراد کو پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا  کہ پلازمہ کی فروخت شرعاً درست نہیں ہے اور اس طرح کا عمل کرنے والا قانونی اور شرعی مجرم ہو گا۔

پلازمہ کیا ہے؟

پلازمہ دراصل خون کا ایک شفاف حصہ ہوتا ہے جو خونی خلیے کو علیحدہ کرنے پر حاصل ہوتا ہے، پلازمہ میں اینٹی باڈیز اور دیگر پروٹین شامل ہوتے ہیں، پلازمہ کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے شخص کے خون سے حاصل کیا جاتا ہے اور پھر اس کو  تشویشناک حالت کے مریض میں منتقل کیا جاتا ہے۔

سمارٹ لاک ڈاؤن کا آج آخری روز

واضح رہے کہ شہر کےسات بڑےعلاقوں اور سمارٹ لاک ڈاؤن کیےگئےچھوٹے بڑے 61 محلوں کے لاک ڈاؤن کا آج آخری روز ہے،نوٹیفکیشن کےمطابق آج رات نوبجے لاک ڈاؤن ختم ہوجائے گا،شہر کولاک ڈاؤن فری کرنا ہے یا نہیں فیصلہ کابینہ کمیٹی ہی کرے گی،ضلعی انتظامیہ کو بھی کابینہ کمیٹی کے گرین سگنل کاانتظار  ہے،لاہور کے 64 علاقوں کا فیصلہ آج کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سمارٹ سیپملنگ کےتحت شہر کے لاک ڈاؤن کیے گئے سات بڑےعلاقوں سے فی علاقہ ایک ہزار نمونے حاصل کیے گئے، سمارٹ سیپملنگ کے ٹیسٹ کی رپورٹ بھی آج موصول ہوجائے گی، لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ سمارٹ سیپملنگ کےنتائج آنے پرہی ہونا ہے،تاہم جس علاقے میں کیسز ہونگے، وہاں سے لاک ڈاؤن ختم نہیں ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer