ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور بورڈ نے نہم جماعت کی رجسٹریشن کیلئے شیڈول جاری کردیا

لاہور بورڈ نے نہم جماعت کی رجسٹریشن کیلئے شیڈول جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: لاہور بورڈ نے نہم جماعت کی رجسٹریشن کیلئے شیڈول جاری کردیا، رجسٹریشن کرانے والے طلباء سال 2021 میں نہم کا امتحان دے سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق طلباء کی آن لائن رجسٹریشن یکم جولائی سے شروع کی جائے گی، رجسٹریشن فیس 800 روپے اور پروسیسنگ فیس 395 روپے رکھی گئی ہے،31 اگست تک امیدوار بغیر لیٹ فیس رجسٹریشن کراسکیں گے۔ یکم ستمبر سے  پندرہ ستمبر تک 500 روپے جرمانہ کے ساتھ رجسٹریشن کی جائےگی،  پندرہ ستمبر کے بعد کسی طالبعلم کی رجسٹریشن نہیں کی جائے گی۔

دوسری جانب لاہور بورڈ کے تحت میٹرک کے پرچوں کی مارکنگ شروع کردی گئی ہے، مارکنگ  کے لئے  پنجاب میں 161 اور لاہور میں 27  مارکنگ سنٹرز تشکیل دیئے گئے ہیں،  مارکنگ سنٹرز میں عملہ  کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا لازمی ہوگا۔  پنجاب بھر کے دس لاکھ اور لاہور میں اڑھائی لاکھ بچوں کے پیپرز چیک ہوں گے، بورڈ حکام  کے مطابق ایگزامینرسمیت سنٹر کا تمام عملہ دوران ڈیوٹی ماسک کا استعمال لازمی کرے گا.

مارکنگ سنٹرز میں تمام عملہ دوران ڈیوٹی گلووز کا استعمال یقینی بنائیں گے، تمام سٹاف کوانفرادی طور پر سینٹائزر فراہم کیا جائے گا، تمام ایگزامینرزاپنا پن اوراستعمال کی چزیں دوسرے سے شیئر نہیں کریں گے۔ امتحانی سنٹرز میں ڈیوٹی پر مامورعملے کے درمیان 4 سے 6 فٹ کا فاصلہ برقرار رکھا جائے گا، مارکنگ سنٹرز میں سٹاف کو اپنا موبائل فون لانے کی اجازت نہیں ہوگی، نتائج کا اعلان 15 ستمبر کے بعد کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سیکنڈری سکول سالانہ امتحان 2019 کے تحت پاس ہونے والے بچوں  کے لئے وظائف کا اعلان کردیا ہے، بچوں کے لیے 30 وظائف اور معذور بچوں کے لیے 02 و ظائف جاری ہوں گے۔ وظائف کے لیے درخواستیں بوساطت پرنسپل متعلقہ ادارہ جمع کروانے کی آخری تاریخ گیارہ جولائی مقرر کی گئی ہے، مجوزہ وظیفہ فارم تمام ہائیرسیکنڈری سکولز اور کالجز کو ارسال کر دیئے گئے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer