شنیرا اورارمینا خا ن کی لفظی جنگ، سوشل میڈیا  پر زیر بحث

30 Jun, 2020 | 01:40 PM

Shazia Bashir

غوث الاعظم روڈ (زین مدنی )  سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم اور اداکارہ ارمینا خان کی سوشل میڈیا پر ٹھن گئی، دونوں کے درمیان تنازعہ سوشل میڈیاپرزیربحث ہے، اداکارہ نے الزام لگایا کہ شنیرا نے ان پر تنقید کی اور جب ان سے وہ بیان ہٹانے کا کہا گیا تو انھوں نے اسے بلاک کردیا۔

دونوں سلیبریٹیز کے درمیان جھگڑا اس وقت شروع  ہوا جب ارمینا خان نے سوشل میڈیا پر اپنے چھپکلی سے ڈرنے سے متعلق پوسٹ شیئرکی۔

ارمینا خان کی جانب سے ایک ٹوئٹ کیا گیا جس میں انہوں نے ایک چھپکلی کی تصویر بھی لگائی اور لکھا کہ میں نہیں چاہتی تھی کہ میرا اس سے واسطہ پڑے۔

ارمینا خان کی پوسٹ پر شنیرا نے طنز کرتے ہوئے لکھا تھا کہ انھیں سمجھ نہیں آتا کہ پاکستانی دہشت گردی، وبائی امراض، قدرتی آفات، سیاسی بدامنی، قحط اور غربت جیسی صورت حال سے گزر چکے ہیں اور پھر بھی ایک چھوٹی سی چھپکلی سے اتنا ڈرتے ہیں۔

ایک اور ٹوئٹ میں شنیرا کا کہنا تھا کہ چھپکلی ہماری دوست ہے اور یہ ڈینگی اور ملیریا کے مچھر کھا کر ہمیں ان سے محفوظ رکھتی ہیں، اس لیے اس سے نفرت نہ کریں۔ ارمینا خان نے جواب میں لکھا کہ ان کے فوبیا کا مذاق اڑا کر انھیں بتایا جارہا ہے کہ کیا کرنا چاہیے، انھوں نے شنیرا سے ٹوئٹ ہٹانے کا کہا اور بعد میں ارمینا نے ایک اور ٹوئٹ کی اور بتایا کہ شنیرا نے ٹوئٹ ہٹانے کے بجائے انھیں بلاک کردیا ہے۔

مزیدخبریں