غوث الاعظم روڈ (زین مدنی ) سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم اور اداکارہ ارمینا خان کی سوشل میڈیا پر ٹھن گئی، دونوں کے درمیان تنازعہ سوشل میڈیاپرزیربحث ہے، اداکارہ نے الزام لگایا کہ شنیرا نے ان پر تنقید کی اور جب ان سے وہ بیان ہٹانے کا کہا گیا تو انھوں نے اسے بلاک کردیا۔
دونوں سلیبریٹیز کے درمیان جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب ارمینا خان نے سوشل میڈیا پر اپنے چھپکلی سے ڈرنے سے متعلق پوسٹ شیئرکی۔
I don’t get it, Pakistanis have lived through terrorism, wide spread disease, horrific natural disasters, political unrest, famine and poverty. Yet you see one little Gecko and completely lose your shit! https://t.co/ze67BT20wB
— Shaniera Akram (@iamShaniera) April 13, 2020
ارمینا خان کی جانب سے ایک ٹوئٹ کیا گیا جس میں انہوں نے ایک چھپکلی کی تصویر بھی لگائی اور لکھا کہ میں نہیں چاہتی تھی کہ میرا اس سے واسطہ پڑے۔
Guys, Geckos ???? are innocent lizards. They watch over us, eat our dengue mosquitoes and make malaria their dinner. Don’t hate them, they are our friends. Trust me, I’m from Australia, when there is a creature you have to worry about I will tell you
— Shaniera Akram (@iamShaniera) April 13, 2020
ارمینا خان کی پوسٹ پر شنیرا نے طنز کرتے ہوئے لکھا تھا کہ انھیں سمجھ نہیں آتا کہ پاکستانی دہشت گردی، وبائی امراض، قدرتی آفات، سیاسی بدامنی، قحط اور غربت جیسی صورت حال سے گزر چکے ہیں اور پھر بھی ایک چھوٹی سی چھپکلی سے اتنا ڈرتے ہیں۔
ایک اور ٹوئٹ میں شنیرا کا کہنا تھا کہ چھپکلی ہماری دوست ہے اور یہ ڈینگی اور ملیریا کے مچھر کھا کر ہمیں ان سے محفوظ رکھتی ہیں، اس لیے اس سے نفرت نہ کریں۔ ارمینا خان نے جواب میں لکھا کہ ان کے فوبیا کا مذاق اڑا کر انھیں بتایا جارہا ہے کہ کیا کرنا چاہیے، انھوں نے شنیرا سے ٹوئٹ ہٹانے کا کہا اور بعد میں ارمینا نے ایک اور ٹوئٹ کی اور بتایا کہ شنیرا نے ٹوئٹ ہٹانے کے بجائے انھیں بلاک کردیا ہے۔