مشکل وقت میں غریبوں کے ساتھ کھڑے ہیں: شاہد آفریدی

30 Jun, 2020 | 11:35 AM

Shazia Bashir

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ وہ اور ان کی ٹیم اس مشکل وقت میں غریبوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شاہد آفریدی نے کچھ تصاویر شیئر کی ہیں اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا کہ شاہد آفریدی فائونڈیشن اور ڈونیٹ  کورونا کی ٹیم  کے افراد ٹھیلے والوں، یومیہ اجرت پر کام کرنے والے اور چھوٹا کاروبار کرنے والے افراد کو اس مشکل وقت میں راشن تقسیم کررہے ہیں۔

 

انہوں نے لکھا کہ کورونا وائرس کی صورتحال میں وہ ایسے ہی غریب لوگوں کی مدد کرتے رہیں گے، شاہد آفریدی نے آخر میں لکھا کہ ان کو مزید سپورٹ کرنے کے لیے www.donatekarona.com پر رابطہ کریں۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی خود بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں، 13 جون کو انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں بتایا تھا کہ جمعرات سے میری طبیعت ناساز ہے اور میرے جسم میں بھی شدید درد ہو رہا تھا جس کے بعد میں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا۔

شاہد آفریدی نے لکھا کہ بدقسمتی سے میرے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔

دو روز قبل شاہد خان آفریدی نے اپنے فینز کے لیے سوشل میڈیا پر لائیو بیان بھی جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کے لاحق ہونے کے بعد شروع کے دو تین روز مشکل تھے۔

مزیدخبریں