(سٹی42)پاکستان شو بز انڈسٹری کے معروف ڈرامہ نگارخلیل الرحمان قمر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے پر وزیراعظم عمران خان پر پھٹ پڑے اور ٹویٹر پر متعدد ٹوئٹس کیں۔
تفصیلات کے مطابق معروف ڈرامہ نگارخلیل الرحمان قمر بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے پر میدان میں آگئے اور وزیراعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ٹویٹر پر کئی ٹوئٹس کیں،ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں میں وہ مائی کا لال پیدا ہی نہیں ہوتا جو حکومت بچانے کے بجائے غریب کے ساتھ کھڑا ہوجائے، تم نے ثابت کیا ہے عمران خان تم ایک بزدل حکمران اور ہم ایک بدقسمت قوم ہیں۔
سیاستدانوں میں وہ مائی کا لال پیدا ہی نہیں ہوتا جو حکومت بچانے کی بجائے غریب کیساتھ کھڑا ہو جائے
— Khalil Ur Rehman Qamar (@KrqOfficial) June 26, 2020
تم نے ثابت کیا ہے عمران خان تم ایک بزدل حکمران اور ہم ایک بدقسمت قوم ہیں
ایک اور ٹویٹ میں کہناتھا کہ اگر آج آپ پیٹرول مافیا سے خوفزدہ ہو کر چار دن پہلے قیمتیں بڑھا دیتے ہو تو یاد رکھنا عمران خان آ پ ہر مافیا کے سامنے سر جھکاؤ گے اب چھ میل دوڑنے کا کوئی فائدہ نہیں تم ہانپنے لگے ہو۔پیٹرول مہنگا کر کے آپ خود سستے ہو گئے ہو عمران خان صاحب!
اگر آج آپ پیٹرول مافیا سے خوفزدہ ہو کر چار دن پہلے قیمتیں بڑھا دیتے ہو تو یاد رکھنا عمران خان
— Khalil Ur Rehman Qamar (@KrqOfficial) June 26, 2020
آ پ ہر مافیا کے سامنے سر جھکاؤ گے
اب چھ میل دوڑنے کا کوئ فائدہ نہیں تم ہانپنے لگے ہو
ڈرامہ نگارخلیل الرحمان کے ان ٹویٹس پر حکمران جماعت کے کارکنان نے ان پر شدید غصے کا اظہار کیا، جس کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ میری اپنے تما م مداحوں سے درخواست ہے کہ کوئی ناسمجھ اگر مجھے برا بھلا بھی کہے تو ماں بہن کی گالیاں مت دیجئے۔
میری اپنے فینز سے درخواست ہے کہ کوئی ناسمجھ اگر مجھے برا بھلا بھی کہے تو ماں بہن کی گالی مت دیجیے
— Khalil Ur Rehman Qamar (@KrqOfficial) June 27, 2020
عمران خان میری بھی امید ہے
میں ڈر رہا ہوں کہ امید ٹوٹ رہی ہے
خلیل الرحمان کا مزید کہناتھا کہ عمران خان میری بھی امید ہے ، میں ڈر رہاہوں کہ امید ٹوٹ رہی ہے۔
واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے شہر میں قلت برقرار رہی مگر جیسی ہی قیمت میں اضافہ ہوا، پیٹرول میں دستیاب ہوگیا،قیمت میں اضافے کے باعث پیٹرول کی25 روپےاضافہ کے ساتھ 101 روپے میں ملا رہا ہے،سوشل میڈیا پر سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والےسپورٹرز پی ٹی آئی کے سپورٹرز کو برابھلا کہہ رہے ہیں۔