ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا

لاہور میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ (زاہد چودھری، بسام سلطان)شہریوں کیلئے اچھی خبر، لاہور میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا، مریضوں کی شرح میں کمی، 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا کے 247 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 38 ہزار 746 تک پہنچ گئی، پروفیسر آف پلمانولوجی ڈاکٹر خالد چودھری کورونا  وائرس سے جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق24 گھنٹے کے دوران لاہور میں کورونا کی وجہ سے صرف 4 اموات ہوئی ہیں، جن میں پروفیسر آف پلمانالوجی ڈاکٹر خالد چودھری بھی شامل ہیں جو میو ہسپتال میں زیرعلاج تھے لیکن جانبر نہ ہوسکے، کورونا سے چلڈرن ہسپتال میں بھی پہلی موت کی تصدیق کی گئی، 11 سالہ بچی کورونا سے جاں بحق ہوگئی ہے۔

ترجمان پرائمری ہیلتھ کے مطابق شہر میں قاتل کورونا وائرس سے اب تک 663 اموات اور 38746 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب بھر میں کورونا کے 576 نئے کیسز اور 8 اموات ہوئی ہیں، پنجاب میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1681 اور کیسز کی تعداد 74 ہزار 778 ہوگئی ہے، صوبے میں کورونا کی تشخیص کیلئے اب تک  4 لاکھ 85 ہزار 496 افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں اور کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 26 ہزار 62 ہو چکی ہے۔

واضح رہےکہ حکومت کی جانب سے لاہور کے مزید علاقوں کو سات روز کیلئے سیل کیا گیا تھا، جن میں والڈ سٹی، گلبرگ، فیصل ٹاؤن، ڈی ایچ اے شامل ہیں، آج مذکورہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا چھٹا روز ہے۔

ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئےشہرکےکئی علاقوں میں"سمارٹ لاک ڈاؤن" پر عملدرآمد جاری ہے لیکن متعدد علاقوں میں لاک ڈاؤن صرف نام کی حد تک ہے، متاثرہ علاقوں میں گلشن راوی، ڈی ایچ اے اور گلبرگ میں شہریوں کی نقل و حرکت باآسانی جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ سمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا وائرس کا گراف نیچے جارہا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer