فضائی سفر کرنے والے مسافروں کیلئے خوشخبری

30 Jun, 2020 | 12:00 AM

Malik Sultan Awan

(سعید احمد سعید) اندرون ملک فضائی سفر کرنے واکے مسافروں کے لیے اچھی خبر، قومی و پرائیوٹ ائیرلائن کی جانب سے اندرون ملک فضائی کرایوں میں ریکارڈ کمی،ائیربلیو کا لاہور سے کراچی یک طرفہ کرایہ 9062 روپے، جبکہ پی آئی اے کی جانب سے 12ہزار روپے مقرر کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اندرون ملک فضائی سفر کرنے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر، ائیربلیو اور پی آئی اے کی جانب سے لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے مابین فضاِی کرایوں میں ریکارڈ کمی کر دی گئی، ائیربلیو انتظامیہ کی جانب سے لاہور سے کراچی بغیر سامان کے یک طرف کرایہ 9062 روپے مقرر جب کہ سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ10ہزار 550روپر مقرر کر دیا گیا، لاہور سے کراچی بغیر سامان کے دو طرفہ کرایہ 17ہزار 157 روپے اور سامان کے ساتھ دو طرفہ کرایہ 19 ہزار 687 روپے مقرر کر دیا گیا،  کراچی سے اسلام آباد یک طرفہ کرایہ 12ہزار روپے اور کراچی سے اسلام آباد دو طرفہ کرایہ 20ہزار 952 روپے مقرر کر دیا گیا۔

پی آئی اے نے بھی اپنے اندرون ملک جانے والی تمام پروازوں کے کرائے میں کمی کا اعلان کردیا، پی آئی نے کراچی، لاہور، اسلام آباد اور دیگر شہروں کے لئے یک طرفہ کرائے 12ہزار روپے بشمول ٹیکس کردئیے، پی آئی پی آئی اے حکام کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اندرون ملک جانے والی پروازوں پر کم از کم یک طرفہ کرایہ 12ہزار روپے ہوگا، فیصلہ مسافروں کی سہولت کے لئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ پی آئی اے اور ائیربلیو انتظامیہ کے مطابق اندرون ملک فضائی کرایوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہی ہوگا، مسافر آئن لائن یا ائیرلائن دفاتر سمیت ٹریول ایجنٹس سے ٹکٹوں کی ریزرویشن کروا سکیں گے۔

مزیدخبریں