’’میاں نوازشریف کو کچھ نہیں ہونے دوں گی‘‘

30 Jun, 2019 | 09:15 PM

Arslan Sheikh

( عمر اسلم ) مسلم لیگ ( ن) کی نائب صدر مریم نوازکی وزیراعظم عمران خان اور حکومت پر تنقید جاری، کہتی ہیں جعلی حکومت خوف کاشکار ہے، کہا اپنے والد میاں نوازشریف کو کچھ نہیں ہونے دوں گی۔

مسلم لیگ ( ن) کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت پر تنقیدی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اندھے کو بھی نظر آرہا ہے کہ جعلی اعظم اوراس کی جعلی حکومت خوفزدہ ہے، خوف اور گھبراہٹ میں وہ انتقامی کارروائیوں میں تیزی لانے کی بیوقوفانہ مگر ناکام کوششیں کررہی ہے، یہ ہی حرکتیں ان کے زوال کا باعث ہوں گی۔ کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ شیرو ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے جبکہ لیگی رکن قومی اسمبلی ریاض پیرزادہ کے ٹویٹراکاؤنٹ پر ویڈیو پیغام بھی شئیر کیا جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ وہ پارٹی کے ساتھ ہیں۔

مریم نوازنے میاں نوازشریف کی صحت کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف ناانصافی اور ظلم کا نشانہ بنے ہیں، انہیں کچھ نہیں ہوگا، ان کے ساتھ اللہ اور عوام ہیں، اللہ ان کو سرخرو کرے گا۔ کہتی ہیں کہ ظالم کو فکر کرنی چاہیئے کیونکہ ظالم کی پکڑ بہت سخت ہے اور حق کو غالب ہو کرہی رہنا ہے۔

ٹویٹر صارف کی جانب سے سوال کہ کس میدان میں ہم نے ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے؟ سوال کے جواب میں مریم نواز کہتی ہیں کہ میدان عمل میں کیا کرنا ہے اس کی ٹائمنگ اور تفصیل کو وقت سے پہلے اوپن نہیں کیا جاسکتا۔ کہتی ہیں کہ میں اپنے آپ سے اور آپ سے وعدہ کرچکی ہوں کہ میاں نوازشریف کے لیے آخری حد تک جاؤں گی۔

مزیدخبریں