لاہور میں بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

30 Jun, 2019 | 04:55 PM

Sughra Afzal
Read more!

 (سٹی 42) گرمی سے پریشان لاہوریوں کیلئے اچھی خبر، محکمہ موسمیات نے آج تیز آندھی چلنے اور بادل برسنے کی پیشگوئی کردی۔

جون کا گرم ترین مہینہ اختتام پذیر ہوگیا، اس پورے ماہ میں سورج خوب آگ برساتا رہا،  قیامت خیز گرمی نے لاہوریوں کے کڑاکے نکال دیئے، محکمہ موسمیات کے مطابق جولائی کےآغاز کے ساتھ ہی شہر میں موسمی تبدیلی رونما ہوگی،درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ ساتھ بارشیں بھی ہونگی، جبکہ مون سون کے سپیل سے گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر کا درجہ حرارت آج زیادہ سے زیادہ 43 اور کم سے کم 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوائیں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب21 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں