اسٹیٹ آف دی آرٹ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کی تعمیر کیلئے ہوم ورک مکمل

30 Jun, 2019 | 12:33 PM

Sughra Afzal

 (بسام سلطان) گنگارام ہسپتال میں 400 بستروں پر مشتمل اسٹیٹ آف دی آرٹ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کی تعمیر کیلئے ہوم ورک مکمل کر لیا گیا۔

وزیر صحت  پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عامر زمان، ایم ایس گنگا رام ہسپتال فیاض بٹ اور نیسپاک کمپنی کے حکام نے شرکت کی۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے 400 بستروں پر نئے بننے والے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کے نقشہ اور فزیبلٹی سمیت تمام اہم امور کا جائزہ لیا، ڈاکٹر یاسمین نے نیسپاک کو رضاکارانہ طور پر خدمات فراہم کرنے کا بھی کہہ دیا۔

مزیدخبریں