ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے باہر صوبائی محکموں کے ملازمین سراپا احتجاج

اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے باہر صوبائی محکموں کے ملازمین سراپا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی عباس: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے باہر مختلف صوبائی محکموں کے ملازمین کا احتجاج، چیک کلیرئنس اور بل نہ ملنے پر ملازمین نے ہاتھ میں چیک تھام کر احتجاج کیا۔

احتجاج کے دوران ملازمین نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اکاونٹس آفس کی جانب سے بمشکل چیک ملے تو اسٹیٹ بینک نے چیک لینے سے انکار کردیا۔ جبکہ اکاونٹنٹ جنرل پنجاب کی جانب سے تیس جون کی تاریخ دی گئی لیکن چیک کیش نہیں ہو رہا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  چینی نہ جاپانی، اب چلے گی گاڑی پاکستانی

ملازمین کا کہنا تھا کہ بیواؤں، کانٹیجینسی اور اعزازیے سمیت میڈیکل کے چیک شامل ہیں۔ اگر چیک آج کیش نہ ہوئے تو یہ ضائع ہو جائیں گے۔