ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چینی نہ جاپانی، اب چلے گی گاڑی پاکستانی

چینی نہ جاپانی، اب چلے گی گاڑی پاکستانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی (42 نیوز) سستی اور معیاری گاڑیوں کی امید پیدا ہو گئی، مقامی آ ٹو انڈسٹری کا بڑا قدم، ریگل آٹو انڈسٹری نے ملتان روڈ پر گاڑیوں کی اسمبلنگ شروع کردی۔ تاجر برادری کا اظہار مسرت۔

 سٹی 42 کے مطابق   گاڑیوں کے شوقین شہریوں کیلئے اچھی خبر، مقامی آٹو انڈسٹری نے بھی مقامی سطح پر گاڑیوں کی اسمبلنگ شروع کردی۔ ملتان روڈ انڈسٹریل ایریا میں ریگل انڈسٹری کے زیر اہتمام نئے ماڈل کی لانچنگ کی تقریب ہوئی۔ تقریب میں چیف ایگزیکٹیو ریگل انڈسٹریز تنویر احمد سمیت آٹو سیکٹرز کے صنعتکاروں نے شرکت کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مہنگی گاڑیاں خریدنے والوں کی شامت آگئی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تنویر احمد نے کہا کہ مقامی آٹو انڈسٹری کے فروغ سے مخصوص کمپنیوں کی اجارہ داری ختم ہوگی۔ شہریوں کو سستی اور میعاری گاڑیاں مل سکیں گی۔ جلد لاہور میں گاڑیوں کا مینوفیکچرنگ یونٹ بھی قائم کیا جائے گا۔