الیکشن 2018: فضل الرحمن نے شہباز شریف کی بڑی رکاوٹ کو ہٹادیا

30 Jun, 2018 | 05:26 PM

رانا جبران

عثمان خان: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا مولانا فضل الرحمن سے رابطہ این اے تین سوات سے حمایت کی درخواست، ایم ایم اے نے اپنے امیدوار کو شہباز شریف کے حق میں دستبردار کردیا۔

 سٹی 42 کے مطابق این اے 3 سوات کا انتخابی معرکہ، صدر ن لیگ شہباز شریف پانچ حلقوں سے انتخاب مین حصہ لے رہیں ہیں۔ جس میں این اے 3 سوات بھی شامل ہیں۔   شہباز شریف نے این اے 3 میں متحدہ مجلس عمل سے حمایت مانگ لی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: جو کام عمران خان نہ کرسکے و ہ بشریٰ مانیکا نے کر دکھایا

دوسری جانب امیر ایم ایم مولانا فضل الرحمن نے پارلیمانی بورڈ سے مشاورت کے بعد شہباز شریف کی حمایت کردی اور اپنے امیدوار مولانا حجت اللہ کو این اے تین سے دستبردار کروالیا۔ اب سوات این اے تین میں شہباز شریف اور پی ٹی آئی خے سلیم الرحمن کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

مزیدخبریں