ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن کمیشن نے کس امیدوار کو کونسا انتخابی نشان دیا؟ جانیئے

الیکشن کمیشن نے کس امیدوار کو کونسا انتخابی نشان دیا؟ جانیئے
کیپشن: City42- PTI, PMLN Election
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) عام انتخابات 2018 کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرستیں آج ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں آویزاں کی جارہی ہیں اور انتخابی نشان بھی جاری کیے جائیں گے۔ ناراض (ن) لیگی زعیم قادری کو سورج مکھی کا انتخابی نشان الاٹ کردیا گیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔جو کام عمران خان نہ کرسکے و ہ بشریٰ مانیکا نے کر دکھایا

تفصیلات کے مطابق امیدواروں کی جانب سے سب سے پہلے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے جس کے بعد اسکروٹنی کا عمل مکمل ہوا، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری اور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔ امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے اور پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کا عمل گزشتہ روز مکمل کیا گیا تھا جس کے دوران کئی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لیے جن میں جاوید ہاشمی بھی شامل تھے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔۔۔عمران خان نے ناراض رہنماﺅں کو منا لیا

الیکشن کمیشن کی جانب سے مریم نواز، شہباز شریف، حمزہ شہباز اور پرویز ملک کو انتخابی نشان شیر، میاں محمود الرشید، اعجاز چودھری کو انتخابی نشان بلا جبکہ اسلم گل کو تیر اور افتخار احمد کو کتاب کا انتخابی نشان الاٹ کیاگیا۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔نیب نے شہباز شریف کو ایک اور کیس میں طلب کرلیا

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن شام 4 بجے تک انتخابی نشانات الاٹ کرے گی۔ حتمی فہرستیں اردو حروف تہجی کی ترتیب سے فارم نمبر33 پر جاری کی جائیں گی جبکہ امیدواروں کے نام شناختی کارڈ کے مطابق درج کیے جائیں گے۔ حتمی فہرستیں لگنے کے بعد امیدوار یکم جولائی سے 23 جولائی تک انتخابی مہم چلا سکیں گے جبکہ انتخابی عمل شروع ہونے سے 48 گھنٹے پہلے امیدواروں کو انتخابی مہم ختم کرنا ہوگی۔

خبر پڑھیئے۔ْ۔۔۔بھارتی فلم سنجو لاہور کے سینما گھروں کی زینت بن گئی

واضح رہے کہ عام انتخابات 2018 کے لیے پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا اور اب ووٹرز صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔