(سٹی 42) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عمران خان کی سیاسی ذمہ داریاں بھی سنبھال لیں، کئی دنوں سے احتجاج کرنیوالی پی ٹی آئی کی نارا ض خواتین کارکن کو گھر مدعو کر کے منا لیا۔
خبر پڑھیں۔۔۔عمران خان نے ناراض رہنماﺅں کو منا لیا
تفصیلات کے مطابق عمران خان لاہورمیں سیاسی مصروفیات کے بعد اسلام آباد چلے گئے۔ عمران خان آج این اے 53 کی مہم کے آغاز پرورز کنونشن سے خطاب کریں گے جبکہ اہلیہ بشریٰ مانیکا اپنی والدہ کے گھر رک گئیں اور ناراض خواتین کو گھر بلالیا۔ احتجاج کرنیوالی خواتین کارکن کو گھر میں بلا کر بیان سنایا جس پرخواتین ان سے بڑ ی متاثر ہوئیں اور کسی بھی ترغیب کے بغیر ناراضی ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔۔نیب نے شہباز شریف کو ایک اور کیس میں طلب کرلیا
خواتین کارکن بشریٰ بی بی کا بیان سن کر رو پڑیں اور کہا کہ اب پارٹی ان کو کوئی بھی عہدہ یا ٹکٹ نہ دے وہ تحریک انصاف کی انتخابی مہم چلائیں گی اور بڑھ چڑھ کر تمام کاموں میں حصہ لیں گی۔