بھارتی فلم سنجو لاہور کے سینما گھروں کی زینت بن گئی

30 Jun, 2018 | 11:32 AM

(زین مدنی) بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم سنجو کو شہر لاہور کے سینما گھروں میں ریلیز کر دیا گیا۔جس میں رنبیر کپور نے مرکزی کردارادا کیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔۔نیب نے شہباز شریف کو ایک اور کیس میں طلب کرلیا

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری کے ایکشن ہیرو سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم سنجو کو شہر کے 30 سے زائد سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کیا گیا ہے۔ فلم کے حقوق معروف ڈسٹری بیوشن کمپنی ڈسٹری بیوشن کلب کے پاس ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں اداکار رنبیر کپور، پاریش راول، دیا مرزا، انوشکا شرما، سونم کپور سمیت خود سنجے دت بھی شامل ہیں۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔عمران خان نے ناراض رہنماﺅں کو منا لیا

فلم میں سنجے دت کے بچپن سے لے کر فنی زندگی اور جیل جانے کو بھی نمایاں کیا گیا ہے جبکہ فلم میں رنبیر کپور نے سنجے دت کے 20 سے زائد کرداروں کو نبھانے کی کوشش کی ہے۔

مزیدخبریں