ایف بی آر نے لیسکو کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے

30 Jun, 2018 | 10:54 AM

(رضوان نقوی) ایف بی آر نے سیلز ٹیکس کی مد میں 59  کروڑ  20  لاکھ روپے کی نادہندگی پر لیسکو کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے۔ایف بی آر نے لیسکو کے ذمے واجب الادا مکمل رقم کی ریکور ی کرلی۔

خبر پڑھیں۔۔۔۔شہباز شریف کو نئی مشکل کا سامنا

ایف بی آر حکام کے مطابق لیسکو سیلز ٹیکس کی مد میں ایف بی آر کا 59کروڑ 20 لاکھ روپے کا نادہندہ تھا۔ ایف بی آر نے لیسکو کے اکاؤنٹس سے 59 کروڑ 20 لاکھ روپے کی مکمل ریکوری کرلی۔ لیسکو کے اکاؤنٹس یوبی ایل کوئنز روڈ برانچ میں منجمد کئے گئے ہیں۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔عمران خان نے ناراض رہنماﺅں کو منا لیا

کمشنر ان لینڈ ریونیو سنبل آغا کی ہدایت پر ایڈیشنل کمشنر راجہ بابر نواز،اسسٹنٹ کمشنر علی تاج،انسپکٹر احتشام الحق ایف بی آر کی ریکوری ٹیم میں شامل تھے۔

مزیدخبریں