عمران خان نے ناراض رہنماﺅں کو منا لیا

30 Jun, 2018 | 10:28 AM

(حسن خالد، قذافی بٹ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے این اے 136 سے ناراض رہنماﺅں کو منا لیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی گلبرگ آفس میں عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں چودھری سرور، عبدالعلیم خان سمیت پارٹی کے دیگر قائدین نے شرکت کی۔عمران خان نے ناراض رہنماﺅں کے تحفظات دور کیے۔اس موقع پر این اے 136 دو ناراض امیدوار ملک اسد علی اور خالد گجر سے بھی ملاقات کی ۔ ملک اسد علی اورخالد گجر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی زیرقیادت بھرپور الیکشن لڑیں گے۔

بعدازاں عمران خان نے بھی سکھ کا سانس لیا اور کہا کہ پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کا مرحلہ انتہائی مشکل تھا، شکر ادا کرتا ہوں کہ اللہ نے اس عذاب سے جان چھڑا دی۔

علاوہ ازیں عمران خان سے کاروباری شخصیات کی ملاقات ۔زمان پارک میں ہونے والی ملاقات میں سینیٹر چودھری محمد سرور، اپٹما کے گروپ لیڈر گوہر اعجاز، عمران حسین یعقوب اظہار اور عامر رحمان سمیت دیگر معروف کاروباری شخصیات شریک تھیں۔ بزنس کمیونٹی کے رہنماﺅں نے عمران خان سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مزیدخبریں