ثمرہ فاطمہ: ٹوکے والی گلی ملتان روڈ کا فلٹریشن پلانٹ 5سال سے بند ہے۔ پلانٹ خراب ہونے کی وجہ سے علاقہ کے مکین صاف پانی کو ترس رہے ہیں۔
علاقہ میں صاف پانی کی قلت ہے اور فلٹرڈ پانی کی فراہمی کا اکلوتا ذریعہ پانچ سال سے انتظامیہ اور حکومت کی توجہ حاصل نہیں کر پایا۔
اس دوران فلٹریشن پلانٹ کے باہر نصب نلکے نشے کے عادی افراد کی نذر ہو گئے۔
فلٹریشن پلانٹ کے اطراف میں گندگی کے ڈھیر بھی موجود ہیں جنہیں متعلقہ ادارہ ہٹانے کی کبھی ضرورت محسوس نہیں کرتا۔
علاقہ مکین نے التجا کی ہے کہ خدارا حکومت ان کو بھی صاف پانی پینے کا اہل گردانے اور پانچ سال سے بند پڑا واٹر فلٹریشن پلانٹ مرمت کروا دے۔