ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھوبی گھاٹ چوک ٹی روڈ پر نصب واٹر فلٹریشن پلانٹ بند،شہری پریشان

دھوبی گھاٹ چوک ٹی روڈ پر نصب واٹر فلٹریشن پلانٹ بند،شہری پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 رومیل الیاس :دھوبی گھاٹ چوک ٹی روڈ پر نصب واٹر فلٹریشن پلانٹ  خراب، فلٹریشن پلانٹ کے ساتھ کچرا کنڈی بھی بن گئی ۔
 دھوبی گھاٹ چوک جی ٹی روڈ پر نصب واٹر فلٹریشن پلانٹ بند ہوگیا، شکایات کے باوجود انتظامیہ پلانٹ فعال نہ کر سکی، علاقہ مکینوں کو صاف پانی کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔اعلیٰ حکام سے نوٹس لے کر واٹر فلٹریشن پلانٹ فعال کروانے کا مطالبہ کیا ۔

دھوبی گھاٹ کےعلاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ واٹر فلٹریشن پلانٹ فنی خرابی کے باعث آئے روز بند پڑا رہتا ہے، جس سے صاف پانی کا حصول مشکل ہے ،سخت گرمی میں پانی کی اضافی طلب کے باعث پانچ سو روپے تک کا پانی خرید کر روزمرہ کی ضروریات پوری کرنے پر مجبور ہیں، گھریلو نلکوں میں سیوریج ملا پانی آتا ہے جو ناقابل استعمال ہے۔

 شہریوں نے شکوہ کیا کہ کئی ماہ سے واٹر فلٹریشن پلانٹ کے فلٹر بھی تبدیل نہیں کئے گئے اور جب فلٹریشن پلانٹ چلتا ہے تو بدبودار اور ناقابل استعمال پانی آتا ہے۔ جس کی شکایات بھی کیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ فلٹریشن پلانٹ کوفعال کیا جائے۔