الخدمت فاونڈیشن کی جانب سے 10 روزہ سمر کیمپ،80 طلبانےشرکت کی

30 Jul, 2024 | 09:16 PM

کومل اسلم : الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے دس روز ہ سمر کیمپ کا اہتمام کیا گیا،مختلف سکولوں سے تعلق رکھنے والے بچوں نے رجسٹرڈ کروایا اور سمر کیمپ میں مختلف سرگرمیوں کا حصہ لیا۔
الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت 10 روزہ سمرکیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ لاہور بھر کے مختلف سکولز کے80 سے زائد طلبہ وطالبات نے خود کو رجسٹرڈ کروایا۔ خصوصی بچوں کو بھی سمرکیمپ کا حصہ بنایا گیا۔

 مرکزی نائب صدرڈاکٹر مشتاق مانگٹ اور سی ای او خبیب بلال نے ان سرگرمیوں کا دورہ کیا اور بچوں سے گفتگو کی۔ ٹرینر سحرکائنات، ربیعہ علی، خصوصی ٹرینر مریم وسیم، انعم علی حیات، خدیجہ طارق، آمنہ وسیم نے بچوں کو مختلف امور پر ٹریننگ دی۔ سمرکیمپ میں کیلیگرافی، پلاسٹک کو رنگ، پینٹنگ، کرافٹ سمیت مختلف سرگرمیاں کروائی گئیں۔

مزیدخبریں