خان شہزاد: اشیائے ضروریہ پر ودہولڈنگ ٹیکس کے اثرات سامنے آنے لگے،دالیں ،چاول،خشک مصالحہ جات سمیت کھانے پینے کی اشیاء مہنگی ہونے کا خدشہ،، اکبری منڈی کے تاجروں نےکل سے 2اگست تک ہڑتال کا اعلان کردیا ۔
اشیائے ضروریہ پر ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف تاجر برادری میدان میں آگئی ، اکبری منڈی کے تاجروں نے 31 جولائی سے 2اگست تک ہڑتال کا اعلان کردیا ۔صدر اکبری منڈی لاہور اظہر اقبال اعوان نے کہا کہ 31 جولائی سے 2 اگست تک لاہور سمیت پنجاب اور پاکستان کی تمام غلہ منڈیا ں مکمل بند رہیں گی
لاہور سمیت پنجاب میں دالیں ،چاول ، مصالحہ جات کی منڈیاں بند ہونگی ۔
اظہر اقبال اعوان نے کہا کہ ودہولڈنگ ٹیکس سے اجناس کے دام فی کلو30 سے40 روپے تک مہنگی ہوجائیں گی۔تاجروں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اشیائے ضروریہ پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرے تاکہ عام آدمی کی گزربسر بآسانی ممکن ہوسکے۔۔۔