ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

9 ترقیاتی سکیموں کے لیے 50 ارب 76 کروڑ 68 لاکھ روپے کے فنڈز منظور

9 ترقیاتی سکیموں کے لیے 50 ارب 76 کروڑ 68 لاکھ روپے کے فنڈز منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی رامے :صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی  نے  9 ترقیاتی سکیموں کیلئے 50 ارب 76کروڑ 68لاکھ روپے فنڈز کی منظوری دی گئی۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔ سیالکوٹ میں مرالہ بیراج کے کالونی پروٹیکشن بند کی توسیع ،ٹنل والا نالہ کی ری الائنمنٹ کیلئے 3 ارب 16کروڑ 22لاکھ 89 ہزار روپے، چیف منسٹر پنجاب سکولز میلز پروگرام کیلئے 6 ارب 1 کروڑ 12لاکھ 28ہزار روپے کی منظوری دی گئی۔

وزیر اعلیٰ اقدامات برائے زرعی جنگلات کیلئے 1 ارب ، وزیر اعلیٰ اقدامات برائے پاکستان پلانٹ (ترمیمی) کیلئے 8 ارب روپے منظور کیے گئے۔

 کیکڑے کی فارمنگ کیلئے 8 ارب 53کروڑ 4لاکھ 90 ہزار  روپے ، پروگرام برائے روشن گھرانہ کیلئے 9 ارب 50 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔ قائد اعظم انٹر چینج لاہور رنگ روڈ تا واہگہ بارڈر جی ٹی روڈ کی مرمت و بحالی کیلئے 3 ارب 28کروڑ 24لاکھ 50 ہزار روپے منظور کیے گئے۔