عظمت مجید: ڈینگی کے وار مسلسل جاری ہیں شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 11 کیس سامنے آئے ہیں
ڈینگی بخار کی شدت نے 8 افراد کو سر گنگارام ہسپتال پہنچا دیا۔ ایک شخص کو میو ہسپتال،1 شخص کو نواز شریف یکی گیٹ اور 1 شخص کو فاروق ہسپتال پہنچا دیا ,
رواں سال سے ابتک شہر لاہور میں ڈینگی کے 90 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے 82 مختلف مقامات سے ڈینگی لاورا بھی برآمد ہوا جسے محکمہ صحت کی ٹیموں نے تلف کردیا ۔
رواں سال سے ابتک ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر محکمہ صحت نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں 1075 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروائیں اور 50 ہزار 9 48 افراد کو نوٹس بھجوائے۔