درجنوں علاقو ں کی قسمت کا فیصلہ ،پنجاب میں 450 کلومیٹر طویل نئی کوریڈور کی منظوری

30 Jul, 2024 | 07:14 PM

 راو دلشاد:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب میں 450کلو میٹر طویل تین نئے روڈ کوریڈور کی منظوری دے دی۔ ان میں لاہور کی سڑکیں بھی شامل ہیں۔ 
وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں بتایا گیا کہ ساہیوال سے چیچہ وطنی، رجانہ اوررجانہ سے لیہ تک دو رویہ سڑک بنائی جائے گی-دیپالپور سے وہاڑی تک سنگل روڈ کو دو رویہ سڑک میں بدل دیا جائے گا-

شور کوٹ جھنگ چراغ والی تک نئی دو رویہ سڑک بنائی جائے گی-بریفنگ میں بتایا گیاکہ 210ارب روپے کی لاگت سے تینوں پراجیکٹ دسمبر2025ء تک مکمل ہوں گے-تینوں کوریڈور ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور حکومت پنجاب کے اشتراک کار سے مکمل کیے جائیں گے-

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے تین ماہ میں نئے کوریڈور پر تعمیرات آغاز کرنے کا حکم دے دیا- وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ بڑے شہر وں کو منسلک کرنے والے روڈز کوریڈورز سے عوام کو آمدورفت میں آسانی ہوگی۔

 روڈ کوریڈور پراجیکٹ نہ صرف سفری مشکلات کو کم کرے گا بلکہ معاشی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔سینیٹر پرویز رشید، صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات صہیب احمدملک،چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی،سیکرٹری تعمیرات ومواصلات اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی-

مزیدخبریں