راو دلشاد: وزیر اعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 12اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بڑےفیصلےواراہم پراجیکٹس کی منظوری دی گئی۔ مریم نواز نے کہا حکومت ماں کی طرح ہوتی ہے، سب کا خیال رکھنا ہے۔
فنکاروں کے لئے ہاؤسنگ سکیم بنانے کی ہدایت کی گئی ۔ چیف منسٹر پنجاب کلائمنٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ، انٹرنشپ پروگرام کی منظوری بھی دی گئی ۔
کابینہ اجلاس میں مریم نواز نے تمام محکموں کو پیڈ انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا حکم دے دیا ۔ اضلاع میں 80ارب روپے کے3ہزارپراجیکٹس کاجامع پلان پیش کیے گئے ۔
ای بائیک کے انشورنس کے سوا باقی چارجز حکومت کو ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ ہمت کارڈ کاسہ ماہی وظیفہ بڑھا کر10ہزار500 کرنے کی کاحکم دیا گیا ۔
پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام اورہائر اور سکول ایجوکیشن ای ٹرانسفر پالیسی کی منظوری بھی دی گئی ۔
چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام2ہزار طلباکیلئے 3 ماہ کی انٹر نشپ کروائی جائے گی جس کا ماہانہ 25ہزار ملے گا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازکا تمام سرکاری محکموں کو پیڈ انٹرن شپ شروع کرنے کا حکم دے دیا ۔وزیر اعلیٰ نے طلباسے ای بائیک پراجیکٹ کے ابتدائی چارجز لینے سے روک دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انشورنس کے علاوہ باقی تمام چارجز حکومت پنجاب ادا کرے گی
چیف منسٹر ڈسٹرکٹ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز پروگرام لانچنگ کی منظوری دی اور کہا کہ اضلاع میں 80 ارب روپے سے تقریباً 3 ہزار پراجیکٹس مکمل کیے جائیں۔
روڈز پارکس، ڈرینج، صاف پانی، سٹریٹ لائٹس، ٹیوب ویل و دیگر منصوبے بھی شامل کیے گئے ۔ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی مدت تکمیل 1 سال مقرر کی گئی ۔ کوئی پراجیکٹ مدت تکمیل تجاوزنہیں کریگا
اضلاع میں پائیدار ترقی کے پہلے جامع منصوبے کی مانیٹرنگ کا ٹاسک اربن یونٹ کو سونپ دیا گیا۔اربن یونٹ جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹم کے ذریعے پراجیکٹس کی مانیٹرنگ و ایویلیوایشن کریگا۔ای بائیک سکیم میں ڈاکومنٹس، رجسٹریشن اور نمبر پلیٹ کے چارجز حکومت پنجاب ادا کریگی
ای بائیک سکیم میں مزید 10 ہزار الیکٹرک بائیک شامل کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔
پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی صوبائی، ضلعی اور تحصیل کی سطح پر کام کرے گی۔محمود بوٹی اور شاد باغ میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی منظوری دی گئی ۔ کام کرنے کی سکت نہ رکھنے والے افراد کو ہمت کارڈ کے ذریعے وظیفہ ملے گا
ضابطہ فوجداری 1898کے تحت دفعہ 144میں ترامیم بھی کردی گئی ۔ڈپٹی کمشنر30دن، ہوم سیکرٹری 90دن اور کابینہ زیادہ مدت کیلئے دفعہ 144لگا سکے گی۔
خریداری کےعمل کوآسان بنانےکیلئےپروکیورمنٹ رولز2014کی شق میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دی گئی اورشق12،67،59،25،14میں مجوزہ ترامیم کی بھی منظوری دے دی گئی ۔
معروف گلوکارہ تصور خانم کی جانب سے رہائش کی درخواست کی منظوری ہوگئی ۔ یونیورسٹی آف واہ کینٹ کے وائس چانسلر کی تعیناتی کی بھی منظوری دی گئی ۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کے چیئرپرسن کی تعیناتی کی منظوری بھی ہوگئی ۔
مریم نواز نے کہا حکومت ماں کی طرح ہوتی ہے، سب کا خیال رکھنا ہے۔
حکومت ماں کی طرح ہوتی ہے مریم نواز نے طلبا، اساتذہ ، شہریوں کے لیے اہم فیصلے کر دیے
30 Jul, 2024 | 07:05 PM