ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بار کونسل نے گوہر اعجاز کے آئی پی پیز کے فرانزک آڈ ٹ کے مطالبے کی حمایت کردی

پنجاب بار کونسل نے گوہر اعجاز کے آئی پی پیز کے فرانزک آڈ ٹ کے مطالبے کی حمایت کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز کا آئی پی پیز کے فرانزک آڈٹ کے مطالبے  پر پنجاب بار کونسل نے بھی  مکمل حمایت کردی 
پنجاب بار کونسل کا کہنا تھا کہ گو ہر اعجاز کے منصفانہ بجلی قیمتوں کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔گوہراعجازکےآئی پی پیز کے فرانزک آڈٹ کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں ۔

 ان کا کہنا تھا کہ اقدامات کا مقصد پاکستان کے عوام ، کاروبار اور صنعتوں پر بوجھ کوکم کرنا ہے۔ڈاکٹر گوہر اعجاز نے پاکستان میں اقتصادی اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا ہے،
،وکلاء رہنماوں  نے کہا ڈاکٹر گو ہر اعجاز کی قومی اقتصادی مسئلےپر کوششوں کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں ۔گوہر اعجاز کی قیادت میں قانونی ماہرین پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کی جائے،منصفانہ اور سستی بجلی کی قیمتیں عوام اور ملکی خوشحالی کیلئے ضروری ہیں۔آئی پی پیز کی ادائیگیاں روک کر اس کا فرانزک آڈٹ کروایا جائے، 
وائس چیئرمین پنجاب بارکونسل اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نے اعلامیہ جاری کردیا