علی ساہی :پنجاب کی جیلوں میں مون سون کے موسم اور شدید بارشوں میں حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کردی گئی ۔ موسم کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے متعلقہ سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپر نٹنڈنٹس فوری طور پر اپنی جیل کا تفصیلی دورہ کر کے بارکوں کی چھتوں اور دیواروں وغیرہ کو چیک کریں اور خصوصی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔
مون سون کا موسم شروع ہو چکا ہے اور شدید بارشیں ہو رہی ہیں۔۔ آئی جی پنجاب جیل خانہ جات نے مراسلے میں مزید حکم دیا گیا ہے کہ بارش کے دوران جیل کے اندر باہر سے پانی کسی صورت میں داخل نہ ہو
اس ضمن میں جہاں ضروری ہو ڈسٹرکٹ ایڈ ایڈ منسٹریشن اور تما تمام متعلقہ محکموں سے مدد لی جائے۔دیواروں اور چھتوں کی جہاں مرمت کی ضرورت ہے فوری طور پر بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ اور اپنی مدد آپ کے تحت مرمت کروائیں۔تمام چھتوں کی خصوصی صفائی کروائی جائے، بارشوں کے باعث بیر کوں اور چھتوں پر پانی کھٹرانہ ہونے دیں اور اسکی فوری طور پر نکاسی کرائیں۔
مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ جوچھتیں بارش کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں وہاں سے قیدیوں کو فوری طور پر دوسری بارکوں میں منتقل کروائیں۔جن چھتوں سے پانی ٹپکتا ہے ان کے اوپر پولی تھین شیٹ وغیر ہ بچھا کر مرمت کروائیں۔
جیلوں کے سپرٹنڈنٹس اپنی جیل کے حالات کو مد نظر رکھتے تمام تر حفاظتی اقدامات بروئے کار لائیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورت حال سے بچا جا سکے۔تمام برقی آلات ،خصوصاً CCTV, Scanning Machine, Computers کیمرے وغیرہ کی مناسب دیکھ بھال کی جائے اور انہیں بارش اور نمی سے محفوظ بنایا جائے۔
آئی جی جیل پنجاب کے حکم پر ڈی آئی جی انسپیکشن جیل پنجاب نے تمام جیلوں کے سپرٹنڈنٹس کو مراسلہ بھجوا دیا