ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بے گھر غریبوں کیلیے خوشخبری ، اپنی چھت اپنا گھرمنصوبے میں بڑی پیش رفت

بے گھر غریبوں کیلیے خوشخبری ، اپنی چھت اپنا گھرمنصوبے میں بڑی پیش رفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی رامے :کم آمدن والے افراد کے لیے سستے گھروں کی تعمیر  شروع ہونے والی ہے ۔ اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کے دس ارب روپے کے تخمینہ کا پی سی ون منظور کرلیا گیا۔ 
پی اینڈ ڈی بورڈ نے باقاعدہ منصوبے کا پی سی ون منظور کرلیا ہے۔شہریوں کے سستے گھروں کی فراہمی ممکن ہوسکے گی ۔گھر حاصل کرنے لیے رجسٹریشن  ہوگی جس کے لیے پنجاب حکومت آن لائن پورٹل بنائے گی ۔
شہری آن لائن پورٹل پر اپنے کوائف کا اندارج کرسکیں گے  ۔منصوبے  کا ابتدائی تخمینہ  دس ارب روپے لگایا گیا ہے ۔اس اسکیم میں صرف کم آمدن والے افراد کی اپلائی کرسکیں گے۔۔پنجاب حکومت آسان اقساط پر گھر بنا کے دے گی ۔جبکہ شہری گھروں کی تعمیر کے لیے حکومت سے بلا سود قرض بھی لے سکیں گے۔