ملک اشرف: پنجاب حکومت کے کورٹ فیسوں میں سینکڑوں گنا اضافہ پر غریب سائلین اور وکلاء پریشان ہیں سائلین کا کہنا ہے کہ مصدقہ نقول کے حصول کے لیے ہزاروں روپے ٹکٹ فیس برداشت کرنا پڑے گی
کورٹ فیسوں میں اضافے پر سائلین کا کہنا ہے کہ مصدقہ نقول کی فیسیں برداشت نہ کرنے والے سائلین اپیلیں دائر نہیں کرسکیں گے،انصاف صرف امیروں کے لئے ممکن ہوسکے گا، غریب انصاف کے لئے صرف حسرت ہی کرسکے گا، ترمیم کے ذریعے ٹکٹ فیس بڑھانے سے کیسوں کی پیروی کرنا مشکل ہو جائے گا ،،
چیئرمین لیگل ایجوکیشن کمیٹی پنجاب بار کونسل بریسٹر ملک احمد قیوم سمیت دیگر وکلاء کا کہنا ہے۔ایک روپے کا ٹکٹ ایک سو ، دو روپے کا دو سو ، پانچ روپے کا پانچ سو ، دیگر ٹکٹ فیسوں میں بھی اضافہ کیا ، حکومت پنجاب نے کورٹ فیس ایکٹ میں ترمیم اور ٹکٹ فیسوں میں اضافہ کرکے انصاف مہنگا کیا ، ،سائلین ، عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ بڑھے گا ، اسلام میں انصاف کی لئے فیس کا کوئی تصور نہیں ، ٹکٹ فیس کی وصولی غیر اسلامی ہے، وکلاء اور سائلین نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کورٹ فیس میں اضافے کی ترمیم کے مکمل شیڈول کو فوری واپس لے ۔