جی سی یو میں طلبا ٗءکامستقبل داؤ پر ، ایچ ای سی سے غیر منظو رشدہ ڈگری پروگرامز پڑھائے جانے لگے 

30 Jul, 2024 | 04:47 PM

عمران یونس:شہر کی اہم گورنمنٹ کالج یونیورسٹی بھی طلباء کے مستقبل سے کھیلنے لگی، جی سی یونیورسٹی میں ایچ ای سی سے غیرمنظور شدہ متعدد ڈگری پروگرامز پڑھائے جانے لگے۔
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں ایچ ای سی کی ایکریڈیٹیشن کونسل سے غیرمنظور شدہ ڈگری پروگرامز پڑھائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایچ ای سی کی ایکریڈیٹیشن کونسل نے جی سی یو کا بی ایس آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی ڈگری تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ جی سی یو میں بی ایس آرٹیفیشل انٹیلیجنس میں پڑھنے والے طلباء و طالبات کا مستقبل داو پر لگ گیا۔

جی سی یونیورسٹی میں غیر منظور شدہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس پروگرام میں پڑھنے والے بچے تیسرے سمسٹر کو پہنچ گئے۔ ایکریڈیٹیشن کونسل نے جی سی یو کی بی ایس انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈگری کو بھی تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ جی سی یو نے کمپیوٹر سائنس کی ایکریڈیٹیشن ختم ہونے کے باوجود نئے داخلوں کے لئے اشتہار دے دیا۔ نئی ایکریڈیٹیشن حاصل کئے بغیر بی ایس کمپیوٹر سائنس میں بھی داخلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایچ ای سی کی ایکریڈیٹیشن کونسل نے جی سی یونیورسٹی کے غیرمنظور شدہ ڈگری پروگرامز کی لسٹ بھی ویب سائٹ پر جاری کر دی۔ جی سی یونیورسٹی میں کمپیوٹنگ کے پروگرامز میں داخل طلباء و طالبات شدید پریشانی کا شکار ہو گئے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے موقف پر خاموشی اختیار کر لی

مزیدخبریں