گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا یونیورسٹیز کے طلباء اور طالبات کے لئےاحسن اقدام

30 Jul, 2024 | 04:26 PM

Ansa Awais

حسن علی : گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا یونیورسٹیوں کے طلباء اور طالبات کے لئےاحسن اقدام , یونیورسٹیوں کےطلبہ گورنر پنجاب کی دعوت پر گورنر ہاؤس کی سیر کر سکیں گے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گورنر ہاؤس کی تاریخی اہمیت سے نوجوان نسل کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کی تمام یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات کو گورنر ہاؤس مدعو کیا جائے گا جبکہ گورنر پنجاب نے ہفتے میں ایک روز یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات کے لئے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ گورنر ہاؤس آنے والے طلبا و طالبات گورنر پنجاب سے ملاقات اور گورنر ہاؤس کی سیر بھی کریں گے۔ گورنر ہاؤس کے دورے کے موقع پر طلبا و طالبات کو گورنر ہاؤس کی تاریخی اہمیت کے بارے آگاہ کیا جائے گا ۔
 

مزیدخبریں