جنید ریاض : پنجاب بھر میں اساتذہ کو ان سروس پروموشن دینے کا معاملہ،ڈی پی آئی ایلمنٹری پنجاب نے جون اور جولائی میں دی جانے والی تمام ترقیوں کا ریکارڈ مانگ لیا۔
ڈی پی آئی ایلمنٹری پنجاب نے تمام ترقیوں کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ پرائمری سکول ٹیچر سے ایلمنٹری سکول ٹیچر تک کتنے اساتذہ کو ترقی دی گئی۔مراسلے میں کہا گیا کہ ایلمنٹری سے سینئر سکول ٹیچر کتنے اساتذہ پروموٹ ہوئے ہیں ۔ڈی پی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اساتذہ کیساتھ نان ٹیچنگ سٹاف کی ترقیوں کا ڈیٹا بھی فراہم کیا جائے۔تمام ترقیوں کا ریکارڈ جولائی کے آخر تک مہیا نہ کیا گیا تو کارروائی ہوگی۔ڈی پی آئی ایلمنٹری پنجاب نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ ارسال کردیا ہے ۔