ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا وقار یونس کو بڑا عہدہ دینے کا فیصلہ

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا وقار یونس کو بڑا عہدہ دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے معاملات کو سابق کپتان وقار یونس کو سونپنے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین محسن نقوی انتظامی امور دیکھا کریں گے جبکہ کرکٹ سے متعلق فیصلوں کا اختیار وقار یونس کو دیئے جانے کا امکان ہے۔

اسی طرح شعبہ انٹرنیشنل، ڈومیسٹک، سلیکشن کمیٹی کے امور، کھلاڑیوں کے این او سی سمیت تمام فیصلے کرکٹر ہی کریں گے جبکہ چیئرمین پی سی بی توجہ ایڈمنسٹریشن معاملات پر دیں گے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کیلئے محسن نقوی نے انتظامی امور فوکس کیا ہوا ہے اور سابق کپتان وقار یونس کو اعلیٰ عہدہ دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی 2014 کے آئین کے مطابق اپنی پاور کسی کو سونپنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

وقار یونس قومی ٹیم سے متعلقہ تمام امور کے نگران ہوں گے، وہ نیشنل سلیکشن کمیٹی وائٹ بال اور ریڈ بال کوچز کو دیکھیں گے۔