قیصر کھوکھر : تمام جیلوں کی بیرکوں میں لائبریریاں بنانے کا فیصلہ، محکمہ داخلہ نے منصوبے پر کام شروع کر دیا، ہر لائبریری 4 سو سے زائد کتابوں پر مشتمل ہوگی،قیدی ان لائبریریوں سے استفادہ کرسکیں گے۔
محکمہ جیل خانہ جات نے صوبے کی تمام جیلوں کی بیرکوں میں لائبریریاں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہر جیل کی ہر بیرک میں چار سو سے زائد کتابوں کا ایک ریک رکھا جائے گا۔ یہ لائبریریاں چغتائی لیب کے تعاون سے بنائی جائیں گی۔ چغتائی لیب کے وفد نے کیمپ جیل کا دورہ کیا اور لائبریوں کے قیام کے حوالے سے جائزہ لیا۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق منصوبے پر کروڑوں روپے خرچ کئے جائیں گے۔قیدی ان کتابوں سے مستفید ہوسکیں گے۔
محکمہ داخلہ کا تمام جیلوں کی بیرکوں میں لائبریریاں بنانے کا فیصلہ
30 Jul, 2024 | 01:41 PM