50سے زائد ڈی ایس پیز کی اپیلیں، محکمہ داخلہ کی مصروفیات کےباعث سماعت نہ ہوسکی

30 Jul, 2024 | 01:31 PM

Ansa Awais

قیصر کھوکھر : محکمانہ سزاوں کیخلاف پچاس سے زائد ڈی ایس پیز کی اپیلیں،سیکرٹری محکمہ داخلہ کی مصروفیات کےباعث سماعت نہ ہوسکی ، ڈی ایس پیز داد رسی کیلئے سیکرٹری داخلہ کے منتظر ہیں۔
 محکمہ داخلہ میں پچاس سے زائد ڈی ایس پیز کے محکمانہ سزاوں کیخلاف اپیلیں زیر التوا ہیں ۔ ڈی ایس پیز کی محکمانہ سزاوں کیخلاف اپیلیں سیکرٹری داخلہ کی مصروفیت کے باعث کئی ماہ سے التوا کا شکار ہیں۔ ڈی ایس پیز کو آئی جی پولیس نے مختلف نوعیت کی سزائیں دے رکھی ہیں۔ ان محکمانہ سزا یافتہ ڈی ایس پیزنے ہوم سیکرٹری کے پاس سزاوں کیخلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔

مزیدخبریں