عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر سماعت 5 ستمبر تک ملتوی

30 Jul, 2024 | 11:56 AM

ویب ڈیسک:  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا نے عمران خان کی 6 اور انکی اہلیہ کی ایک درخواست ضمانت پر سماعت کی، پی ٹی آئی کے وکیل بشیر ڈار عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

دوران سماعت وکیل بشیر ڈار نے استدعا کی کہ آج بیرسٹر سلمان صفدر عدالت پیش نہیں ہوسکتے، سماعت ملتوی کی جائے۔

عدالت نے پی ٹی آئی وکلاء کی استدعا پر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف تھانہ ترنول میں 2، ایک ایک مقدمہ تھانہ رمنا، سیکرٹریٹ، کوہسار اور تھانہ کراچی کمپنی میں درج ہے، بانی پی ٹی آئی کیخلاف 3 مقدمات 9 مئی واقعات کے تناظر میں درج ہیں۔
 

مزیدخبریں