خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ  کرنے والا ماسٹر مائنڈ ساتھی سمیت گرفتار

30 Jul, 2024 | 10:32 AM

عابد چوہدری:  رائٹر اور ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے والے گینگ کے ماسٹر مائنڈ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ہنی ٹریپ گینگ کے ماسٹر مائنڈ حسن شاہ کو ساتھی محمد رفیق سمیت پشاور سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے خلیل الرحمٰن قمر کی نازیبا ویڈیو بنا کر وائرل بھی کی۔  ملزم حسن شاہ ہنی ٹریپ کرنے والے 12 رکنی گروہ کا مرکزی کردار ہے۔ گروہ میں خواتین بھی شامل ہیں۔

ملزم حسن شاہ کے پولیس کو دئیے گئے بیان کے مطابق خلیل الرحمن قمر اسکرپٹ کے لیے نہیں بلکہ غلط ارادے سے خاتون کےگھر گئے۔ خلیل الرحمن قمر نے نازیبا ویڈیوز کی وجہ سے اغوا کا واویلا کیا۔

دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ  خاتون سمیت 12 ملزمان کو  بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔

مزیدخبریں