فاران یامین: لاہور میں تھانہ ڈیفنس سی کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اور ڈاکوؤں کا آمنا سامنا پی کے ایل آئی کے قریب ہوا جہاں ڈاکوؤں نے ویپ سٹوڈیو شاپ پر لوٹ مارکرتے ہوئے دکان مالک سے15ہزار نقدی،2ڈیوائسز ،موبائل لوٹ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔
دکان مالک کی 15پر کال پر پولیس اور ٹیم 205نے ڈاکوؤں کو گھیر لیا، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے تبادلہ میں کاہنہ کے رہائشی ڈاکو رفیق اور شاہین بوٹا زخمی ہوگئے۔
پولیس کی جانب سے دونوں زخمی ڈاکوؤں کو حراست میں لیتے ہوئے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔