کومل اسلم: باغوں کے شہر لاہور میں سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 31ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ شہر میں فضائی آلودگی کی شرح میں کمی آنے سے ایئر کوالٹی انڈیکس 112ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 7ویں نمبر پر آ گیا ہے۔
شہر قائد میں آج گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے جبکہ کراچی کا موسم مطلع ابر آلود ہونے کے ساتھ مرطوب ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ ریکارڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ہے، مغربی سمت سے 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی نویں نمبر پر آگیا جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی پانچویں نمبر پرآ گیا ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے 29 اور 30 جولائی کے دوران موسلا دھار بارش سےکشمیر، شمال مشرقی پنجاب، با لائی خیبر پختو نخوا، کو ہ سلیما ن اور ملحقہ شمال مشر قی/جنوبی بلو چستان کے پہا ڑی علا قوں کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ، موسلا دھار بارش کے باعث شمال مشرقی/جنوبی پنجاب، پشاور، کراچی سمیت زیریں سندھ کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے ،صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال ،جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ،قصور ، سرگودھا،میانوالی ، خوشاب ، فیصل آباد،چنیوٹ، جھنگ،ڈیرہ غازی خان،بھکر، لیہ، ملتان، خانیوال، کوٹ ادو، تو نسہ ، راجن پور اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران شمال مشرقی / وسطی اضلاع میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور،بونیر ، مالاکنڈ، باجوڑ، مردان، صوابی، نوشہرہ، پشاور، مہمند، کو ہاٹ ، خیبر ،کرم، کرک ،بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اوروزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ بلوچستان کے علاقے ژوب ، شیرانی،موسیٰ خیل ، بارکھان،کو ہلو، لورا لائی ،سبی،ہرنائی،زیارت، کوئٹہ،قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ،نصیر آباد ،ڈیرہ بگٹی، جعفرآباد،قلات ،خضدار،لسبیلہ ،آواران ، کیچ ، تربت اور پنجگور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، جبکہ شمال مشرقی/ جنوبی اضلاع میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ۔