اسوہ فاطمہ : انسان کی زندگی میں دوست نہایت اہمیت رکھتے ہیں۔۔ دوستوں کی صحبت کسی انسان کے نظریات و خیالات اور شخصیت کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس خوبصورت رشتے کی اہمیت کو بڑھانے کے لیے 30 جولائی کو دوستی کے عالمی دن سے منسوب کیا گیا ہے۔
دوستی کا عالمی دن ہر سال 30 جولائی کو دوستی کی خوبصورتی کو منانے کے لیے منایا جاتا ہے۔ دوستی کا عالمی دن اقوام متحدہ کی جانب سے ملکوں کے درمیان دوستی اور باہمی امن کو منانے کے لیے منایا جاتا ہے۔ یہ دن دوستی کے کردار کو فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے جو ایک دوسرے کے لئے امن اور باہمی افہام و تفہیم سے پیدا ہوتا ہے۔
اس دن کا آئیڈیا اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی یونیسکو نے تصادموں اور کونفلکٹس کے موثر خاتمہ کی غرض سے تصادم اور کشمکش کی جڑ بنیاد کے خاتمہ کے لئے پیش کیا گیا تھا۔ یونیسکو کی تحریک پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 1997 میں 30 جولائی کو دوستی کا عالمی دن قرار دیا۔
کہا جاتا ہے کہ خوش قسمت ہے وہ شخص جسے اس تیزرفتار مطلبی دنیا میں ایک مخلص دوست سی نعمت مل جائے۔ دوست غم گسار ہے، ہم راز ہے اور ہماری زندگی کا وہ جز ہے جسکے بغیر ہماری ہر خوشی ادھوری ہے۔